خاتون کا وزیراعلیٰ پنجاب سے محبت کا انوکھا اظہار، مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ

ہفتہ 9 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کے چاہنے والی خاتون نے ان سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون مداح نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے خصوصی پرفیوم متعارف کروایا ہے۔

’اس پرفیوم کا نام ’ایم این پنجاب دی دھی‘ رکھا گیا ہے، جب کہ اس کی خوبصورت پیکنگ پر مریم نواز کی تصویر بھی نمایاں ہے۔

سوشل میڈیا پر پرفیوم کے چرچے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس دلچسپ پیشکش پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ مجھے بھی چاہیے ہے پلیز‘۔

یہ منفرد اقدام مریم نواز کے مداحوں میں ان کی مقبولیت اور پسندیدگی کا ایک اور اظہار بن گیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے ایک شہری نے اپنی ساری زمین مریم نواز کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp