شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دیدیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج قمر الزمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل گزشتہ سال لاہور خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا تھا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp