وزیراعظم کا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی برسی پر خراجِ عقیدت

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کی خدمت اور محروم طبقات کی بحالی کے لیے زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی برسی پر گہرے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کے غریب اور پسماندہ طبقات کی خدمت میں گزارا۔ اُنہوں نے جذبۂ ایثار، بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کی ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر روتھ فاؤ کو جذام کے مریض اپنی ماں کیوں کہتے ہیں؟

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جذام کے مریضوں کے علاج اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ڈاکٹر فاؤ کی انتھک کوششیں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے، جسے جاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp