علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھرعوامی مینڈیٹ چوری اور آئین کی پامالی کا الزام

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کا وجود ختم ہوتا جا رہا ہے اورعوامی نمائندوں کو بلاجواز نا اہل کر کے ان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا اور فارم 47 کی بنیاد پر ’مانگے تانگے‘ کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے حکومت گرانے کے بعد سے پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، تاہم ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کی حکومت کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے لیکن الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے ہیں، طلال چوہدری

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کی ادائیگی کے بحران میں مبتلا صوبہ ملا تھا، جسے مالی تباہی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اورعوام کا اعتماد بحال کرنا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ جرگہ سسٹم کو مزید فعال اور دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا، جبکہ عوامی رائے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp