وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سندھ کے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:ایاز میلے میں بلاول بھٹو زرداری کیوں رو پڑے؟
وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی، میر صادق عمرانی اور ساجد دشتی بھی موجود تھے۔ درگاہ پر حاضری کے بعد میر سرفراز بگٹی سندھ کے وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ ایچ ٹی سورلی ہال پہنچے جہاں انہوں نے لطیف ادبی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران شاہ عبداللطیف بھٹائی پر لکھی گئی مختلف کتب کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا پیغام محبت، امن اور رواداری پر مبنی ہے اور ان کی شاعری عوامی شعور اور بھائی چارے کا سرچشمہ ہے۔
مزید پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ
انہوں نے مزید کہا کہ ادب اور ثقافت معاشرتی ترقی کے ضامن ہیں اورایسی تقریبات بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔