پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے، بارش کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، بارش سے متاثرہ میچ 60 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پلیئنگ 11 میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نوجوان کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں اچھا پرفارم کیا، محمد نواز، حسن علی اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، محمد رضوان( کپتان)، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین آفریدی، حسن علی، ابرار احمد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، کپتان و وکٹ کیپر شائی ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، جسٹن گریوز، گڈاکیش موتی، شامر جوزف، جیڈن سیلز اور جیڈیا بلیڈز میدان میں اتریں گے۔

ون ڈے کرکٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 138 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں ویسٹ انڈیز نے 71 فتوحات حاصل کیں، پاکستان نے 64 میچ جیتے، جب کہ 3 مقابلے برابر رہے۔ اگرچہ مجموعی ریکارڈ میں ویسٹ انڈیز کو برتری حاصل ہے، لیکن حالیہ برسوں میں وہ پاکستان کے خلاف کمزور کارکردگی دکھا رہے ہیں، اور آخری بار 1991 میں کسی دو طرفہ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کو اس سیریز میں ویسٹ انڈیز پر 0-1 کی برتری حاصل ہے،پاکستان آج کا میچ جیت کر سیریز میں 0-2 کی برتری کے ساتھ کلین سوئپ کا خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ