ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری ورلڈ گیمز اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑی محمد آصف نے اپنے گروپ کے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں بھارتی حریف کو زیر کرنے والے محمد آصف کا بیان سامنے آگیا

محمد آصف نے بیسٹ آف تھری سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی، جہاں انہوں نے پہلا فریم 79-50 اور دوسرا فریم 77-24 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔

اب محمد آصف کل اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر وداو کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ماسٹرز اسنوکر، پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارت کے منن چندرا کو دھول چٹادی

ورلڈ گیمز میں مینز اسنوکر کے مجموعی طور پر 12 کھلاڑی چار گروپس میں تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر گروپ سے 2 بہترین کھلاڑی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp