پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے ایک خصوصی ملی نغمہ پیش کیا ہے جس کے بول قومی ترانے “پاک سر زمین شاد باد” کی پہلی سطر سے ماخوذ ہیں۔
یہ نغمہ پاکستانی قوم کی بہادری، محنت اور حوصلے کی عکاسی کرتا ہے اور معرکہ حق میں حاصل کی گئی تاریخی فتح کو قومی اتحاد کی روشن مثال قرار دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: یومِ آزادی پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری
نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے جبکہ ہر مصرعے میں حب الوطنی اور وطن سے گہری محبت کا پیغام شامل ہے۔
یہ ملی نغمہ ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی کو جلا بخشتا ہے اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔