آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن کے طلبا و طالبات پر مشتمل وفد نے چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جاری شجرکاری، جدید آبپاشی نظام اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
وفد نے مقامی ماہرین سے تبادلۂ خیال کے دوران منصوبوں کی تکنیکی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر گہری معلومات حاصل کیں اور ان منصوبوں کو پاکستان کے سبز و پائیدار مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
مزید پڑھیں: طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف
شرکا نے اس موقع پر اظہارِ خوشی کیا کہ انہیں علمی، فکری اور سائنسی ترقی کے مواقع ملے، جس سے نہ صرف ان کا علم بڑھا بلکہ ماحولیات کے چیلنجز کے حل کے بارے میں ان کی سوچ بھی نکھری۔ انہوں نے آرمی اور حکومتِ پاکستان کے اس قومی خدمت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے آنے والی نسلوں کے لیے مثبت ورثہ قرار دیا۔