بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

27 سالہ فاسٹ باؤلر یوش دیال کو یوپی ٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یوش دیال، جنہوں نے اس سال رائل چلنجرز بنگلور (RCB) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، کو گورکھپور لائنز نے 7 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا، مگر اب انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) نے بتایا ہے کہ جے پور کے سنگانر صدر پولیس اسٹیشن میں یوش دیال کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد انہیں لیگ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے فرنچائز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوش دیال کو ٹیم میں شامل نہ کریں۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر

یوش دیال نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز اور RCB کے لیے کل 43 میچز میں 41 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2022 میں ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کے ساتھ آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2024 میں RCB کے لیے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم 2023 میں ان کا ایک یادگار میچ بھی رہا جس میں انہیں کولکتہ نائٹس رائڈرز کے بلے باز رنگو سنگھ نے آخری 5 گیندوں پر 5 چھکے مارے تھے۔

ریاستی عدالت نے یوش دیال کو کم عمر لڑکی کے مبینہ ریپ کیس میں گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ چونکہ متاثرہ بچی کم عمر ہے، اس لیے ملزم کو گرفتار ہونے سے روکنا ممکن نہیں۔ اگلی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔

یوش دیال کے وکیل کنال جائمان نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس ان کے مؤکل کے خلاف سازش کا حصہ ہے اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟