بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا، پُرتگال میں جائیدادیں لینے والوں کے نام سامنے لاؤں گا، خواجہ آصف

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی بیوروکریسی کا گزشتہ 78 برسوں میں کبھی احتساب نہیں ہوا، کیا کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ افسران کے پاس کتنے پلاٹ موجود ہیں؟ اب نام لے کر بتاؤں گا کہ پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والے کون کون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کو بھی وہی قوانین اور اصول ماننے چاہییں جو عوامی نمائندوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ میرے پاس صرف 2 کمروں کا ایک فلیٹ ہے جہاں میں گزشتہ 25 برس سے رہائش پذیر ہوں، نہ کسی افسرانہ کالونی میں گھر ہے اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کرتا ہوں۔

خواجہ آصف کے مطابق انہوں نے محض یہ کہا تھا کہ بعض افسران بیرونِ ملک خصوصاً پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، اور اس پر کافی شور مچ گیا۔ ’ب میں ان کے نام اور تفصیلات بھی سامنے لاؤں گا، تصاویر بھی موجود ہیں، میڈیا کو چاہیے اس معاملے کی مزید کھوج کرے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں حال ہی میں پتا چلا کہ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس کیس کی تحقیقات اینٹی کرپشن کررہی ہے اور اگر الزام ثابت ہوا تو سزا ملے گی، بصورت دیگر جھوٹا الزام لگانے والے کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

خواجہ آصف نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیاکہ مری میں ہونے والی حالیہ پارٹی مشاورت صرف ضمنی انتخابات سے متعلق تھی۔ پنجاب کی خالی نشستوں پر حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، کیونکہ مسلم لیگ (ن) میں فیصلہ سازی کا مکمل اختیار انہی کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے

اپنی قیادت سے تعلق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف میرے قائد ہیں، میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی ان کے ساتھ گزاری ہے۔ مریم نواز نہ صرف ہماری آنے والی قیادت ہیں بلکہ میرے لیے بیٹی کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کے لیے اتنی ہی دعائیں کرتا ہوں جتنی اپنی بیٹی کے لیے کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی