پریانکا گاندھی نے الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا قتل اسرائیل کا سفاک جرم قرار دیدیا

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سطح پر 5 الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر بڑھتے ہوئے غم و غصے کے درمیان، کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’سفاک قتل اور سنگین جرم‘ قرار دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا سفاکیت سے قتل فلسطینی سرزمین پر کیا گیا ایک اور سنگین جرم ہے۔

انہوں نے جاں بحق صحافیوں کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سچائی کے لیے ان کا عزم، اسرائیلی ریاست کے تشدد اور نفرت سے ٹوٹ نہیں سکا۔

پریانکا گاندھی نے مزید کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں میڈیا کا بڑا حصہ طاقت اور تجارت کا غلام بن چکا ہے، ان بہادر روحوں نے ہمیں یاد دلایا کہ اصل صحافت کیا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف 5 ساتھیوں سمیت اسرائیلی حملے میں شہید

خیال رہے کہ اسرائیل نے اتوار کو غزہ شہر میں ایک صحافی انس الشریف کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ ’حماس کا رکن اور فوجی دہشت گرد‘ ہے، تاہم الجزیرہ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

الجزیرہ نے پیر کے روز تصدیق کی کہ اس حملے میں اس کے 5 صحافی جاں بحق ہوئے ہیں اور واضح کیا کہ ان میں سے کسی کا حماس سے کوئی تعلق نہیں۔

نیٹ ورک نے مزید الزام لگایا کہ اسرائیل جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ غزہ پٹی پر قبضے کی کارروائی سے قبل انہیں خاموش کرایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ

واضح رہے کہ اسرائیل، بشمول وزیرِاعظم نیتن یاہو، طویل عرصے سے الجزیرہ پر حماس کا ترجمان ہونے کا الزام لگاتا آیا ہے،گزشتہ سال اسرائیل نے الجزیرہ پرملک میں پابندی عائد کرتے ہوئے اسے اپنی سلامتی کے لیے خطرہ اور فوج کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا