وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ لاجز میں مقیم ہیں جہاں کے دروازے ٹوٹے ہیں لیکن وہ ان کی مرمت نہیں کروا سکتے۔
خواجہ آصف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سیاسی موضوعات پر بات کی، کہا کہ میں لاجز میں مقیم ہوں جہاں 360 کمرے ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہاں دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ میں خود انہیں مرمت نہیں کروا سکتا۔ میں نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے، اسپیکر صاحب سے بات کی ہے، محسن نقوی صاحب اور وزیراعظم کی بھی منتیں کی ہیں۔
میں لاجز میں رہتا ہوں میں وہاں ریپیئر نہیں کروا سکتا میں نے محسن نقوی کے ترلے کیے کہ ہمارے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ! خواجہ آصف ۔۔۔۔
یہ اوقات ہے وزیردفاع کی کہ وہ سیاست میں ایک نووارد محسن نقوی کی منتیں ترلے کرتا ہے اور پاؤں پکڑتا ہے 🖐 pic.twitter.com/TUwwJHsS51— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 11, 2025
خواجہ آصف کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ جو ایک کمرہ ٹھیک نہیں کر سکتے وہ دعویٰ کرتے ہیں ہم نے ملک ٹھیک کر دیا ہے۔
اور دعوہ کرتے ہیں ہم ملک ٹھیک کردیا ہے۰ جو ایک کمرہ نہیں ٹھیک کرسکتے https://t.co/Y4b0f7YLno
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) August 11, 2025
احسن خٹک نے کہا کہ فارم 47 والوں کا یہی حال ہوتا ہے۔
47 والوں کا یہی حال ہوتا ہے. https://t.co/Cu7g6sxt1h
— Ahsan Khattak (@AhsanKhattak5) August 11, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ان بےبسی اور غریبی دیکھیں۔
اُف بیچارے کی بے بسی اور غریبی دیکھیں 🙄🖐
— Masooda Khwaja (@MasoodaKhwaja) August 11, 2025
دوسری طرف خواجہ آصف نے اپنے استعفے کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔