شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار محسن گیلانی نے پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام بتا دیا۔
محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی فنکاروں، انڈسٹری کی صورتحال اور دیگر موضوعات پر بات کی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ دورِ حاضر میں پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے تو انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ اعزاز فواد خان کو حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد خان کو ہی اتنا معاوضہ لینا چاہیے اور اس سے بھی دگنا معاوضہ لینا چاہیے کیونکہ ایک ہی تو ہیرو ہے جس کو کہہ سکتے ہیں کہ یہ واقعی ہیرو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد اس مقام کے حق دار ہیں کیونکہ وہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے واحد بڑے اسٹار ہیں۔ ان سے پہلے یہ مقام شان کے پاس تھا۔
View this post on Instagram
محسن گیلانی کے اس انکشاف پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے کہا کہ فواد ہمیشہ بالی ووڈ کے پیچھے ہوتا ہے، ہمیں اس میں دلچسپی نہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ اسٹار ہے لیکن ہم نے اس کا کوئی ہٹ ڈرامہ یا فلم نہیں دیکھی۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں فواد کی اسٹار پاور سے 100 فیصد اتفاق ہے۔
واضح رہے کہ محسن گیلانی پاکستان کے سینئر فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک اداکار، ہدایتکار اور مصنف ہیں جنہیں ان کی شاندار خدمات پر ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ سے نوازا گیا۔