امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنے 12ویں البم “The Life of a Showgirl” کا اعلان کیا ہے، جو منگل کی صبح آدھی رات کے فوراً بعد ان کی ویب سائٹ پر “پری پری آرڈر” کے لیے دستیاب ہوا۔ ان کے آن لائن شاپ پر ریکارڈ، سی ڈی اور کیسیٹ ٹیپ کی دھندلی تصاویر کے ساتھ ایک چمکدار نارنجی تالا لگا ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ البم کا آرٹ ورک بعد میں ظاہر کیا جائے گا۔
ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریلیز کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی، لیکن البم 13 اکتوبر سے پہلے جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: گریمیز 2025: البم آف دی ایئر کا ایوارڈ کس کے حصے آیا؟
ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر “نیو ہائٹس” پوڈ کاسٹ سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا نیا البم ‘The Life of a Showgirl’ ہے۔ یہ پوڈ کاسٹ ان کے بوائے فرینڈ، امریکی فٹ بال پلیئر ٹریوس کیلسی اور ان کے بھائی کی میزبانی میں ہوتا ہے۔
یہ البم ان کے پچھلے اسٹوڈیو البم “The Tortured Poets Department” کے بعد آ رہا ہے، جو پچھلے سال ریلیز ہوا تھا اور اس نے پہلے دن 1.4 ملین کاپیاں فروخت کی تھیں۔