معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کرگئے

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی عمر 77 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp