شبمن گل جولائی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے، جس میں بھارت کے کپتان شبمن گل نے شاندار کارکردگی کے باعث یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شبمن گل نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 75 کی اوسط سے 754 رنز بنائے، جن میں ایک ڈبل سینچری اور دو سینچریاں شامل ہیں۔ نوجوان بیٹر نے اس دوران سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا

ایوارڈ ملنے پر شبمن گل نے کہاکہ وہ جیوری اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دلچسپ سیریز میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ سیزن میں اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام مزید روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی سی سی نے اس ایوارڈ کے لیے شبمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو بھی نامزد کیا تھا۔ شبھمن گل یہ اعزاز 4 مرتبہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اور ان کے مطابق یہ کامیابی ان کے کیریئر اور بطور کپتان ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی  رینکنگ: پاکستان کی سعدیہ اقبال ٹاپ ٹی 20 بولر بن گئیں

ویمنز کیٹیگری میں پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز انگلینڈ کی بیٹر صوفیہ ڈنکلی کو ملا، جنہوں نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوں میں 126 رنز اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 144 رنز اسکور کیے، اور ٹی 20 سیریز کی ٹاپ اسکورر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp