شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑے پیمانے پرمشترکہ فوجی مشقوں سے قبل، شمالی کوریا نے اپنی جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے توپ خانے کی مشقیں کی ہیں، سرکاری میڈیا کے مطابق یہ مشقیں کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف کے جنگ لڑنے کی صلاحیت اور پوری فوج کی جنگی تیاری کو کامل بنانے کے منصوبے کے تحت منعقد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مفاہمت کی کوششیں مسترد کر دیں

سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شرکا نے اپنے اہداف تباہ کرتے ہوئے ’تیز نقل وحرکت اوراچانک کارروائیوں‘ پرمہارت حاصل کی اورٹیکٹیکل توپ خانے کی ذیلی یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے مقابلوں کے ذریعے توپ خانے کے ہتھیاروں کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا۔

سرکاری طور پر ان مشقوں کو سرحد سے متصل علاقے میں فوجی مداخلت کو مکمل طور پر قابو میں رکھنے کے عزم کا مظاہرہ کرنے کا موقع قرار دیا گیا۔

حکمراں جماعت کی مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین پاک جونگ چون نے اس مقابلے کی نگرانی کی۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن، جو عام طور پر توپ خانے کی مشقوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہیں، اس بار شریک نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کے ہزاروں فوجی روس کیوں بھیجے گئے؟

یہ مشق ایسے وقت ہوئی ہے جب جنوبی کوریا اورامریکا 18 سے 28 اگست تک اپنی سالانہ موسم گرما کی مشترکہ فوجی مشق ’الچی فریڈم شیلڈ‘ شروع کرنے جا رہے ہیں، جسے جنوبی کوریا اکثر حملے کی تیاری قرار دیتا ہے۔

شمالی کوریا کے وزیر دفاع نو کوانگ چوئی نے پیر کو اس مشق کی مذمت کرتے ہوئے منفی نتائج کی وارننگ دی اور کہا کہ شمال کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں ڈی پی آر کے کے خودمختار حق کو مکمل طور پر استعمال کرے گا۔

مزید پڑھیں:روس میں شمالی کوریائی مزدور غلامانہ حالات کے شکار کیوں؟

امریکا اور جنوبی کوریا بارہا واضح کر چکے ہیں کہ ان کی مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں، جنوبی کوریا-امریکا مشترکہ افواج کے ایک نمائندے نے کہا کہ اس بار شمالی کوریا کا ردعمل ’ماضی کے مقابلے میں نسبتاً نرم‘ ہے۔

دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے جنوبی کوریا کے صدرلی جے میونگ کی حکومت اقدامات کررہی ہے، گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا نے سرحد پر نصب لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے تھے جو شمالی کوریا مخالف پیغامات نشر کرتے تھے، جس کے جواب میں شمال نے بھی کچھ علاقوں میں اپنے اسپیکر ہٹانا شروع کر دیے۔

مزید پڑھیں:شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری ’آڈیو جنگ‘ کا خاتمہ، دونوں ممالک میں مذاکرات کا امکان

واضح رہے کہ ’الچی فریڈم شیلڈ‘ کی 44 فیلڈ ٹریننگ مشقوں میں سے نصف کو اگلے مہینے کے لیے مؤخرکردیا گیا ہے، فوجی حکام کے مطابق یہ فیصلہ شدید گرمی اور سیلاب سے تربیتی علاقوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے کیا گیا، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شمال کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کا حصہ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی