عمران خان کی گرفتاری، سابق کرکٹرز حمایت میں سامنے آ گئے

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا وہیں پر کچھ سابق کرکٹرز بھی ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان! آپ مضبوط رہیں۔ آپ ایک انسان لیکن لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی پیچھے نہ رہیں اور اپنی ٹوئٹ داغ دی جس میں لکھا کہ پاکستانی سرکس نے ایک بڑا شو کر کے ایک ٹائیگر کو گرفتار کیا ہے۔ لیکن ہمارا ٹائیگر لڑنے والوں میں سے ہے وہ سرکس کی حرکتیں نہیں کرتا۔

شعیب اختر کا عمران خان کی گرفتاری پر افسردگی کا اظہار

دوسری جانب سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1656211667795976193?s=20

اپنی ایک ٹوئٹ میں شعیب اختر نے کہا کہ قومی ہیرو کے ساتھ ہونے والے سلوک کی ویڈیوز سامنے آنے پر دل شکستہ ہے۔ عمران خان کی پاکستان کے لیے ان گنت خدمات ہیں۔ سوال ہے کہ ہم کس جانب بڑھ رہے ہیں۔ مہربانی فرما کر اپنے قومی ہیروز کے لیے عزت دکھائیں۔

آئیے اپنے قائد اور آزادی کی حفاظت کریں: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس بھی پیچھے نہ رہے اور ٹوئٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کپتان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آئیے اپنے قائد اور آزادی کی حفاظت کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو منگل کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا اور کچھ اہم عمارتوں پر بھی دھاوا بولا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا