احتجاج کی آڑ میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ پر تشدد مظاہرے کسی کے بھی مفاد میں نہیں، احتجاج کی آڑ میں نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ احتجاج اور آزادی اظہار رائے سب کا جمہوری، سیاسی اور آئینی حق ہے، احتجاج پرامن اور جمہوری انداز میں ہونا چاہیے۔ اس وقت ملک بھر کی طرح صوبے کے بعض مقامات پربھی پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ان پر تشدد مظاہروں میں نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری املاک عوام کے ٹیکس سے بنی ہیں، یہ ملک کا اثاثہ ہیں، صوبائی حکومت عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کے تحفظ کو ہر لحاظ سے یقینی بنائے گی۔ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اس ذمہ داری سے کسی صورت غافل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کابینہ کو یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کے معمولات زندگی کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مظاہرین احتجاج کا اپنا جمہوری حق ضرور استعمال کریں لیکن امنِ عامہ میں خلل ڈالنے اور املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

اعظم خان نے عوام الناس خصوصا مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں، اگر ایسا کیا گیا تو پھر قانون کو بھی حرکت میں آنا پڑے گا۔

انہوں نے موجودہ صورت حال میں پولیس اور انتظامیہ کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری املاک اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی