پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، اتحاد اور ترقی کے عزم کا اعادہ

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ یہ دن اتحاد، استقامت اور ایک روشن مستقبل کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں دی گئی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی راہ ہموار کی۔ عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی پاکستان: وزیراعظم نے یادگار معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی کردی

قومی سلامتی کے محافظ ہونے کے ناتے مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور آئین کی پاسداری کے عزم پر قائم ہیں۔

بیان کے اختتام پر امن، ترقی اور یکجہتی کے لیے عزم کی تجدید کرتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’پاکستان پائندہ باد‘ کے نعروں کے ساتھ قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل