لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے اس روز بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی
حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کا سالانہ عرس ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو لاہور میں ان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع کرتا ہے۔
گزشتہ ہفتے سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس میں تمام اسکول، کالج اور جامعات شامل ہیں۔

ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے جیسے میٹروپولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے، پولیس، بجلی و گیس کمپنیاں اور اسپتال کھلے رہیں گے۔













