’آملہ‘ خواتین میں تولیدی نظام کو بہتر بنانے والا حیرت انگیز پھل

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

این ایچ، ایس آر سی سی چلڈرن اسپتال (انڈیا) کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر رجول جھاویری نے کہا ہے کہ اگرچہ جدید ایلوپیتھی میں ’ماہواری‘ کے ایام میں بے قاعدگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ’آملہ‘ کے استعمال کے براہِ راست بہت کم حوالہ جات ہیں تاہم ’آیوروید‘ کی قدیم تحریروں میں خواتین میں تولیدی نظام کو بہتر بنانےمیں ’آملہ‘ کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ’ماہواری‘ ہر عورت کے لیے مختلف ہوتی ہے۔ کچھ خواتین کو اس میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا، جبکہ بعض خواتین کے لیے ’ماہوری‘ متلی، سردرد اور زیادہ خون کے بہاؤ کا باعث بنتی ہے ۔ کچھ  خواتین ایسی بھی ہیں جنھیں ’ماہواری‘ میں بے قاعدگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہر ین کا کہنا ہے کہ ’ماہوری‘ میں بے قاعدگی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے ہارمونز میں عدم توازن، بعض بیماریوں کا لگ جانا یا بعض ادویات کا استعمال۔ اگرچہ جب اس کی وجوہات کی نشاہدہی ہو جاتی ہے تو اس میں بہتری لانے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن ہم آملہ کے ذریعے علاج کے بارے پہلے نہیں جانتے تھے۔

’آملہ‘ ماہواری کو باقاعدہ بنانے میں مدد کرتا ہے۔

اب ماہر خوراک سمن گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آملہ‘  ماہواری کو باقاعدہ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ان کی اس تحقیق نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر انہوں نے لکھا: ’ آملہ ‘ نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ یہ ’ماہواری‘ کے درد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اورنج اور انڈین گوزبیری یا آملہ جیسے پھل وٹامن سی سے بھرے ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور جسم کو درد اور تھکاوٹ سے لڑنے کے لیے مضبوط بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آملہ کا باقاعدگی سے استعمال ماہواری کو معمول پر لاتا ہے۔ ’آملہ‘ کا جوس ہارمونز میں توازن کو ٹھیک کرنے کے لیے لیا جاتا ہے۔ ان کی تحقیق کے مطابق’ آملہ ‘ جسم کو تندرست و توانا رکھنے کے لیے کیلشیم اور آئرن کے علاوہ وٹا من بی ون، بی ٹو، بی فائیو، اور بی سکس کی وافر مقدار بھی فراہم کرتا ہے

نیچروپیتھ اور ایکیوپنکچرسٹ، ریجوا انرجی سینٹر، ممبئی  ڈاکٹر سنتوش پانڈے نے بھی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا ہے کہ ’آملہ‘ ہارمونز میں توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین جڑی بوٹی ہے اس کے استعمال سے ماہواری میں باقاعدگی آتی ہے۔

’آملہ‘ کا جوس ہارمونز میں توازن کو ٹھیک کرنے کے لیے لیا جاتا ہے۔

‘ڈاکٹر سنتوش کے مطابق ’آملہ‘بچہ دانی کو مضبوط کرتا ہے اور خواتین کے تولیدی عمل کو بہتر بناتا ہے۔ ’آملہ‘ ماہواری کے دوران جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد بھی کرتا ہے۔ یہ آئرن سے بھرپورہے اور ان لڑکیوں کے لیے فائدہ مند ہے جن کو ماہواری میں بے قاعدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ ’ماہواری‘ کے درد کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

چلڈرن ہسپتال کی  کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر رجول جھاویری کا کہنا ہے کہ خواتین کے امراض میں بہتری لانے کے علاوہ ’آملہ بالوں اور جلد کو بہتر بنانے، میٹابولزم، زہریلے مادوں کو باہر نکالنے، ہارمونل توازن کو بحال کرنے کے لیے بھی مشہور ہے ۔ یہ موٹاپے  PCOS کے منفی اثرات سے بھی لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اسے کس طرح استعمال کرنا چاہیے؟

سشما نے مشورہ دیا کہ اگر کسی خاتون کو  بار بار ’ماہواری‘ میں تکلیف ہوتی ہے یا ’ماہواری‘ میں بے قاعدگی ہوتی ہے تو اسے جوس کے طور پر پینا چاہیے۔’ آملہ‘ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔ صبح نہار منہ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ آملہ پاؤڈر اور شہد ملا کر استعمال کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp