عامر خان ’ذہن کی صفائی‘ کے لیے کس راستے پر چل رہے ہیں؟

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے این ڈی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ’جے جوان‘ میں کہا ہے کہ وہ مذہبی ہیں اور تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، کیونکہ سب ایک ہی خدا کی طرف لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے

اس پروگرام میں عامر خان نے کہا کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن منزل ایک ہی ہے۔ بڑے شعور سے جڑنا ہی خدا سے جڑنا ہے۔

60 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ حال ہی میں مراقبہ (میڈیٹیشن) شروع کر چکے ہیں اور ’دا اجی میڈیٹیشن‘ کی مشق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل جیسے اسکواش کھیلنا بھی ایک طرح کا مراقبہ ہے کیونکہ اس سے ذہن بالکل صاف ہو جاتا ہے۔

عامر خان اس پروگرام میں 2 دہائیوں بعد شریک ہوئے، اس سے قبل وہ کارگل جنگ میں بھارت کی فتح کے فوراً بعد ’جے جوان‘ میں آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp