پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 47 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 703 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 232 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 47 ہزار 346 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔
یاد رہے کہ بدھ کو منفی رجحان کے باعث 100 انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔