والد کے انتقال کے باوجود عاطف اسلم کی پرفارمنس، صارفین کی تنقید

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے محض ایک دن بعد جشنِ آزادی کی تقریب میں پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

شائقین کی حیرت کی وجہ عاطف کی گلوکاری نہیں بلکہ یہ تھی کہ ان کے والد کا انتقال ایک روز قبل ہوا تھا، اور اس غم کے باوجود عاطف اسلم اگلے ہی دن اسٹیج پر موجود تھے۔

جب سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی اس تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو عوام کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے انہیں اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی ان کا دفاع کرتا نظر آیا۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے نے ان کو اندھا کر دیا ہے۔ عروسہ نامی صارف نے کہا کہ وہ کانسرٹ کے لیے ایڈوانس پیسے لے چکے تھے تو کانسرٹ سے کیسے منع کر سکتے تھے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم سچے اور پروفیشنل انسان ہیں۔

شیر دل لکھتے ہیں کہ آرٹسٹ کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی، جب ایڈوانس رقم دے دی جائے تو کمٹمنٹ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے پھر چاہے والد فوت ہو جائیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ بھی انسان ہیں انہیں غم منانے کا حق ہے، یہ سب چیزیں ملتوی بھی ہو سکتی ہیں ہمیں یہ سمجھنا ہو گا۔ کئی صارفین گلوکار کے پیشہ وارانہ رویے کی تعریف کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کے والد چوہدری اسلم دو روز قبل لاہور میں علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی