پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو کی قیادت میں کام کرنے والے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام اور یوفون 4G نے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کردیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت یوفون ملک گیر موبائل نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پولیو ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی پیغامات عوام تک پہنچائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو مہم کو مزید تیز کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جاسکے، وزیراعظم

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین اشتراک، پاکستان سے پولیو کے خاتمے جیسے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کی رسائی اور جدت کو پولیو پروگرام کی تکنیکی مہارت کے ساتھ یکجا کر کے یہ تعاون قوتِ مدافعت میں موجود خلا کو پُر کرنے اورملک کو پولیو فری بنانے کے سفر میں تیزی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس شراکت داری کے تحت قومی اور ضمنی ہر مہم کے دوران عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے آگاہی پر مبنی ایس ایم ایس پیغامات بھیجے جائیں گے، خصوصاً اُن علاقوں میں جو کم سہولت یافتہ اور دور دراز ہیں۔پبلک۔پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے، یوفون کی ٹیکنالوجی، آؤٹ ریچ نیٹ ورک دور دراز علاقوں تک پولیو سے متعلق اہم آگاہی پیغامات پہنچانے اور غلط معلومات کے تدارک میں مدد فراہم کرے گا۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری، ایک قومی مقصد اور آئندہ نسلوں کے لیے ہمارا ورثہ ہے۔

مجھے امید ہے کہ آج کا یہ اقدام مزید شراکت داریوں کی حوصلہ افزائی کرے گاخصوصاً ٹیلی کام، ٹیکنالوجی اور میڈیا کے شعبوں میں تاکہ وہ اس قومی مقصد میں شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اب 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائےگی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے گروپ وائس پریذیڈنٹ برانڈز اینڈ کمیونیکیشن سیف الدین خان نے کہا کہ ایک قابلِ فخر پاکستانی برانڈ کے طور پر، یوفون فور جی اپنے ملک گیر نیٹ ورک اور تکنیکی صلاحیتوں کو وسیع تر عوامی فلاح کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام کے ساتھ شراکت داری ہمیں یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنی رابطہ کاری کو بچوں کے محفوظ مستقبل، صحتِ عامہ کو مضبوط بنانے اور پولیو فری پاکستان کے قیام کے لیے بروئے کار لائیں۔یہ شراکت داری دونوں اداروں کے اس مشترکہ عزم کی عکاس ہے کہ ہر بچے کو قابلِ تدارک بیماریوں سے محفوظ بنایا جائے اور ٹیکنالوجی کو وسیع تر سماجی فلاح کے لیے بروئے کار لایا جائے۔ یہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح جدت اور تعاون پولیو کے ہمیشہ کے لیے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ