ابھی مزید بارشیں ہوں گی: این ڈی ایم اے نے تازہ ایڈوائزری جاری کردی

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے 18 اگست سے 22 اگست تک مختلف علاقوں کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سمیت چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور گردونواح میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جانی نقصان، صوبائی حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 18 سے 22 اگست کے دوران استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ، وادی نیلم، مظفرآباد اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

اسی طرح 18 سے 20 اگست کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی معتدل سے تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق سندھ میں 18 سے 20 اگست کے دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص اور اطراف کے اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

بلوچستان میں بھی اسی مدت کے دوران زیارت، قلات، مشکیل، خضدار، آواران، بارکھان، سبی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جبکہ مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت نے دوبارہ جنگ کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے بھی بہتر ہوگا، خواجہ آصف

پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی