پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 2.21 فیصد تک جا پہنچی۔
ہفتے کے دوران 17 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر 10 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی قیمت میں قریباً 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک درجن انڈوں کی قیمت 6 روپے 19 پیسے بڑھ گئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 21 روپے مہنگا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: گورنر اسٹیٹ بینک
اس کے برعکس کیلے، آلو، چاول اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ 9 اشیا سستی ہوئیں۔