ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

شام اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش دیر لوئر میں 98 ملی میٹر، مالم جبہ میں 76 ملی میٹر، سیدو شریف اور بالاکوٹ میں 41 ملی میٹر اور کوٹلی میں 44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا تیسرا دور: اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

اسلام آباد کے سید پور میں 45 ملی میٹر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 23 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں 43 ڈگری جبکہ سبی اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں رہے گی گرمی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے وادی پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp