مالاکنڈ: مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ، بیٹی بیٹا جاں بحق، اہلیہ سمیت زخمی، ملزم گرفتار

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ مفتی کفایت اللہ اہلیہ سمیت زخمی ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:چیف جسٹس بتائیں سانحہ 9 مئی کے ملزمان اب تک آزاد کیوں ہیں؟ علامہ طاہر اشرفی

لیویز حکام کے مطابق واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر پیش آیا، جہاں ان کے بیٹے نے فائرنگ کی۔ اس واقعے میں مفتی کفایت اللہ کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی سلمیٰ بی بی جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والا بیٹا عصمت اللہ لیویز اہلکار تھا، افسوسناک واقعے میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ سمیت ایک اور بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں، بتایا جارہا ہے کہ دونوں زخمیوں کی اسپتال میں سرجری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جائے، طاہر اشرفی کا مطالبہ

ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے والد کفایت اللہ، بھائی عصمت اللہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp