کہکشانی مہمان، انوکھے سمندری جاندار، جنگلی کیٹرپلر اور یورپ کی آگ

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر سے سائنسی دنیا کی چند حیرت انگیز تصاویر اور تحقیقات منظر عام پر آئیں جنہوں نے ماہرین کو دنگ کر دیا۔

کہکشانی مہمان دمدار ستارہ

بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ایسے دمدار ستارے (Comet) کی سب سے واضح تصویر لی ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کہکشاں سے آیا ہے۔ یہ دمدار ستارہ 3I/Atlas صرف تیسرا ایسا دریافت شدہ انٹرسٹیلر مہمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین فلکیات حیران، آسمان میں ایسا کیا غیر معمولی ہونے والا ہے؟

ماہرین کے مطابق یہ غیرمعمولی رفتار سے خلا میں محوِ سفر ہے، تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار میل (2 لاکھ 9 ہزار کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ رفتار ہے۔ ماہرِ فلکیات ڈیوڈ جیویٹ کے مطابق یہ ایسے ہے جیسے آپ ایک گولی کو ایک ہزارویں سیکنڈ کے لیے دیکھ لیں، اور پھر وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے۔‘

گرم سمندر اور نئے جاندار

برطانیہ کے سمندروں میں ریکارڈ حد تک درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بی بی سی کی تحقیق کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک سمندری درجہ حرارت گزشتہ 40 برسوں میں سب سے زیادہ رہا۔ ان غیر معمولی حالات کے باعث ایسی نئی انواع سامنے آئی ہیں جو پہلے شاذ و نادر ہی دیکھی جاتی تھیں، جیسے بلیوفن ٹونا اور روشنی خارج کرنے والے سمندری جانور سیلپس جو جیلی فش جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

کینیڈا کے بالوں والے کیٹرپلر

کینیڈا کے برٹش کولمبیا میں ہر دس سال بعد بالوں والے نارنجی اور سیاہ رنگ کے کیٹرپلر اچانک لاکھوں کی تعداد میں نمودار ہوتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی پروفیسر جیوڈتھ مائرز نے 50 برس کی تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کی آبادی کو قابو کرنے والا ایک مخصوص وائرس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیونا مچھلی چھ کروڑ سے زائد میں فروخت

ان کیڑے مکوڑوں کو حیران کن طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی کوئی خاص نقصان نہیں پہنچتا۔

پرسیئیڈ میٹیور شاور (ٹوٹتے تاروں کی برسات)

اس ہفتے شمالی نصف کرے میں آسمان کو پرسیئیڈ میٹیور شاور نے جگمگا دیا۔ یہ جھلکیاں دراصل دھول کے ذرات کے جلنے سے بنتی ہیں جو زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ ذرات دمدار ستارے سوئفٹ-ٹٹل سے نکلتے ہیں جو سورج کے گرد ہر 133 سال میں ایک چکر لگاتا ہے۔

یورپ میں آگ اور شدید گرمی

دوسری جانب جنوبی یورپ کے کئی ممالک اس وقت شدید گرمی اور جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اسپین، پرتگال، فرانس اور اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104F) سے اوپر چلا گیا ہے، جس پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔ درجنوں مقامات پر لگی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بحیرۂ روم کے خطے میں زیادہ گرم اور خشک حالات پیدا ہو رہے ہیں، جو طویل اور شدید آتشزدگی کے موسم کو جنم دے رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 1980 کی دہائی سے اب تک یورپ میں درجہ حرارت دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں دوگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل