اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 213 اشتہاری مجرمان سمیت مجموعی طور پر 380 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 18 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 19 کلوگرام آئس، 2 کلوگرام چرس اور 108 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 108 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے، جن کے قبضے سے 95 مختلف بور کے پستول، 15 گن معہ ایمونیشن اور 13 خنجر برآمد ہوئے۔

اسی دوران سنگین جرائم میں ملوث 213 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے اور خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب