انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی کے علاقے پوسو ریجنسی میں اتوار کی صبح 6.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ، امدادی کارروائیاں شروع

یہ زلزلہ زمین کے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کی وجہ سے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے۔

ملکی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) کے مطابق ایک چرچ کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرے چرچ کا زیرِ تعمیر حصہ منہدم ہو گیا، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو افراد کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پوسو کے ایک چرچ میں عبادت کے دوران اچانک زمین لرزنے لگی، لوگ گھبرا کر چیختے ہوئے باہر کی طرف دوڑ پڑے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمن گاتے ہوئے افراد زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں 6 صدیوں بعد آتش فشاں پھٹ پڑا، کیا زلزلہ ذمہ دار ہے؟

ایک اور ویڈیو فوٹیج میں گروسری اسٹور کے اندر شدید جھٹکے ریکارڈ ہوئے جن سے سامان گرنے لگا۔

اب تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟