برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ’کرپٹو سفارت کاری‘ نے واشنگٹن میں نہ صرف ملک کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف کرپٹو پلیٹ فارم پر سائبر حملہ، 378 کروڑ روپے کا نقصان، صارفین کے فنڈز محفوظ
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور حکومت کے کرپٹو اقدامات کے نتیجے میں امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگلمین کے مطابق اسلام آباد اور واشنگٹن کے روابط میں ایک نیا عروج آیا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ بھارت اس صورت حال پر ناخوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے روسی کرپٹو اسکیم میں گرفتاریوں پر 60 لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا
پاکستان نے کرپٹو سفارت کاری کے ذریعے ٹرمپ کے کاروباری حلقوں میں بھی رسائی حاصل کی ہے۔
اس پیشرفت کے تحت ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے کھربوں ڈالر مالیت کے قیمتی معدنی وسائل اب ٹوکنائزیشن کے عمل کے لیے تیار ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں اہم تجارتی مذاکرات میں پاکستان کی صلاحیتوں کو پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کرپٹو منصوبوں نے امریکی مشیروں اور ٹرمپ کے قریبی حلقوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔














