روس ملٹری تھیم پارک کے سابق سربراہ کو تعمیراتی فراڈ پر 5 سال قید

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کی مقامی عدالت نے ملٹری تھیم پارک “پیٹریاٹ پارک” کے سابق ڈائریکٹر ویچسلاو احمدوف کو ریاستی تعمیراتی معاہدوں میں دھوکا دہی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

ماسکو ٹائمز کے مطابق احمدوف اور وزارت دفاع کے سابق اعلیٰ اہلکار ولادیمیر شیسٹیروف کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر پیٹریاٹ پارک کی تعمیراتی سرگرمیوں میں کرپشن اور دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات تھے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین کے درمیان جاری ہولناک جنگ کے خاتمے کا فارمولہ پیش کر دیا

بعد ازاں دونوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سابق نائب وزیر دفاع پاویل پوپووف کے خلاف گواہی دی۔ شیسٹیروف کو گذشتہ ماہ 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اوڈنتسوو شہر کی عدالت نے احمدوف کو بڑے پیمانے پر فراڈ اور جعلسازی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال قیدِ بامشقت، 3 لاکھ روبل (قریباً 3,700 ڈالر) جرمانہ اور 2 سال کے لیے کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔

عدالت نے ان کے تمام ریاستی اعزازات بھی واپس لے لیے تھے۔ استغاثہ نے ان کے لیے 6 سال قید اور 6 لاکھ روبل جرمانے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: روس ایران میں چھوٹے جوہری توانائی کے پلانٹس بنائے گا؟

عدالتی فیصلے کے تحت وزارت دفاع کو سول مقدمے میں 1.6 کروڑ روبل (دو لاکھ ڈالر) اور پیٹریاٹ پارک کو 70 لاکھ روبل (87 ہزار ڈالر) ہرجانے کے طور پر دلوائے گئے۔

تحقیقات کے مطابق سابق نائب وزیر دفاع پوپووف نے احمدوف اور شیسٹیروف کو ماسکو ریجن میں اپنی نجی جائیداد پر ایک مکمل 2 منزلہ گھر، گیراج، گیسٹ ہاؤس اور باتھ ہاؤس تعمیر کروانے کی ہدایت دی تھی۔

26 ملین روبل (3 لاکھ 20 ہزار ڈالر) کی تعمیر کو پیٹریاٹ پارک کے منصوبوں میں ظاہر کیا گیا اور سرکاری کاغذات میں جعلی اندراج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے روسی کرپٹو اسکیم میں گرفتاریوں پر 60 لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا

پوپووف کے خلاف رشوت، اختیارات کے ناجائز استعمال، دھوکا دہی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ برس وزارت دفاع میں بڑے پیمانے پر کی گئی انسدادِ کرپشن کارروائیوں کا حصہ ہیں۔

پیٹریاٹ پارک، جو ماسکو کے مغرب میں 60 کلومیٹر دور کوبینکا میں واقع ہے، روسی فوج کا ایک تھیم پارک اور نمائش گاہ ہے، جہاں ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ آرمی کے نام سے ایک عظیم گرجا گھر بھی قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟