مری میں چیئرلفٹ اور کیبل کار کی بندش، کب بحال ہوگی؟

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ مری کی چیئرلفٹ اور کیبل کار کو 18 اگست سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی بنیادی وجہ مون سون بارشیں اور خراب موسم بتایا گیا ہے جس سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ بڑھ سکتا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان مری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث چیئرلفٹ اور کیبل کار کے آپریشن کو جاری رکھنا خطرناک ثابت ہو سکتا تھا، اس لیے فی الفور بندش کا فیصلہ ناگزیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو: پاک فوج نے زندگی و موت کے بیچ جھولتی تمام 8 جانیں بچالیں

ترجمان نے مزید بتایا کہ جیسے ہی موسم بہتر ہو گا اور صورتحال معمول پر آئے گی، چیئرلفٹ اور کیبل کار کی بحالی کا نیا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی تفریحی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں مری جانیوالے خبردار رہیں، سالگراں کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک معطل

مری اس وقت ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے مرکزِ نگاہ ہے، تاہم مسلسل بارشوں اور موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث حکام نے حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟