غزہ میں مظالم: اٹلی کے بڑے تجارتی میلے سے اسرائیل کو خارج کر دیا گیا

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے شہر باری میں ہونے والے سالانہ بین الاقوامی تجارتی میلے فیئرا دل لیوانتے  کے منتظمین نے اسرائیل کو شرکت کی دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ باری کے میئر ویتو لیکیسے کی اپیل کے بعد کیا گیا، جنہوں نے یکم جولائی کو کہا تھا کہ باری ایکسپو ڈسٹرکٹ میں اسرائیل کو کسی بھی ادارہ جاتی یا اقتصادی سرگرمی میں شامل نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ بحران: امدادی کشتی پر اسرائیلی قبضہ، بھوک اور بمباری سے 198 ہلاکتیں

ترک خبر رساں ادارے ’اناطولو‘ کے مطابق یہ میلہ 13 سے 21 ستمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔ اس کا شمار اٹلی کے سب سے بڑے تجارتی میلوں میں شمار ہوتا ہے۔

تجارتی میلے کے منتظمین کا مؤقف

میلے کے منتظم ادارے نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ’اخلاقی اور سیاسی ہم آہنگی’ کے تحت کیا گیا ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ:

’ہم نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم سے واضح لاتعلقی ظاہر کی ہے اور غزہ کے بچوں کو 2025 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی مہم کے حامی اور محرک بنے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے جاسوسی تنازع: اٹلی نے پارگون کے ساتھ سیکیورٹی روابط منقطع کر دیے

یہ مہم لاٹیانو میں قائم فاؤنڈیشن نے شروع کی ہے، جس کا مقصد غزہ کے بچوں کو نوبیل امن انعام کے لیے تجویز کرنا ہے۔

نوبیل امن انعام، غزہ کے بچوں کی نامزدگی کی تجویز

میلے کی انتظامیہ نے اس تجویز کو ’بین الاقوامی برادری سے اخلاقی اپیل‘ قرار دیا ہے تاکہ دنیا بھر کے ہر بچے کے لیے امن اور زندگی کے حق کو تسلیم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp