سول اسپتال حیدرآباد میں صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایت پر خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا، خاور حسین کی خودکشی یا قتل کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا۔
مزید پڑھیں: خاور حسین کو قتل کیا گیا، دلیر اور مثبت سوچ رکھنے والا شخص اپنی جان نہیں لے سکتا، بھائی اعجاز حسین
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ نمونے لئے ہیں،رپورٹ آئے گی تو رائے قائم کی جاسکتی ہے، فارنزک ایکسپرٹ سمیت میڈیکل بورڈ 3 افراد پر مشتمل ہے، خاور حسین کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔
پولیس سرجن کے مطابق دوبارہ کئے گئے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ایک 2 دن میں جاری کریں گے، فائنل رپورٹ آنے پر حتمی رائے دے سکتے ہیں۔