قومی پرچم کی بےحرمتی کرنے والا شہری گرفتار

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں قومی پرچم کی بےحرمتی کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کی اور لیاری بغدادی سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ملزم کی شناخت نعمان ولد باجوڑ کے نام سے ہوئی ہے، جو لی مارکیٹ کا رہائشی اور بنیان کا ٹھیلا لگانے والا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

گرفتاری کی تفصیل

ایس ایس پی سٹی کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ملزم نے 13 اگست کو پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملزم کا بیان

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ یہ عمل اس کی اپنی غلطی تھی اور اس نے کسی کے اکسانے پر ایسا نہیں کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنی حرکت پر شرمندہ ہے اور معافی کا خواستگار ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp