خیبر پختونخوا : کوہاٹ میں 7 افراد کے قتل کا معاملہ کیا ہے؟

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے ریگی شینو خیل میں ہفتے کی شب ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔ زخمی مدعی زاہد نور نے بیان دیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹانڈہ ڈیم پر پکنک منانے گئے تھے اور واپسی کے دوران نامعلوم افراد نے گھات لگا کر گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 314 ہلاکتیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر، پی ڈی ایم اے رپورٹ

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ نے بتایا کہ جاں بحق افراد کو خاندانی دشمنی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت گاڑی میں کل 11 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتولین اور زخمیوں کا تعلق کرم ضلع کی تحصیل صدہ سے ہے، اور یہ طویل عرصے سے کوہاٹ کے علاقے محمد زئی گاؤں میں مقیم تھے۔

پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعے کے بعد لواحقین نے لاشیں ہنگو روڈ پر رکھ کر احتجاج کی کوشش کی، تاہم مقامی عمائدین اور پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟