وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف ملک نیک محمد خان داوڑ حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ پروگرام کے دوران میزبان نے خیبرپختونخوا اور بونیر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ان سے سوال کیا لیکن جو جواب ناظرین نے سنا، اس نے سب کو چونکا دیا۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ جو آواز سنی جا رہی ہے، وہ دراصل ملک نیک محمد کی نہیں، بلکہ وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پروگرام میں چہرہ کسی کا ہے، اور آواز کسی اور کی۔ نظر تو ملک نیک محمد آ رہے ہیں، مگر بول کوئی اور رہا ہے۔
اب یہ ویڈیونہ صرف سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہے بلکہ کئی سوالات بھی جنم دے رہی ہے۔ عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ مراعات تو خوشی خوشی لے رہے ہیں اور بات کر نہیں سکتے۔
خیبرپختونخوا کی جعل ساز حکومت کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی
تصویر صوبائی وزیر بحالی و آباد کاری نیک محمد خان کی اور آواز وزیر اعلی کے ترجمان بھائی فراز مغل کی
مراعات تو خوشی خوشی لے رہے ہیں اور بات کر نہیں سکتے pic.twitter.com/xhs0UqdhJG— Irfan Khan (@irfijournalist) August 16, 2025
کامران علی لکھتے ہیں کہ موجودہ سیلابی صورتحال پر صوبائی وزیر ریلیف نیک محمد کے کمنٹس لینے کے لیے ایک نیوز نے شو میں شامل کیا لیکن جب وہ بولنے لگے تو آواز کسی اور کی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ دھوکا نیوز چینل نے دیا ہے یا خیبرپختونخوا کے وزیر نیک محمد خان نے۔
صارف کا کہنا تھا کہ کیا نیک محمد بات نہیں کرسکتے تو اس لیے اپنا موبائل فراز مغل کو دے دیا اور یہ سارا منصوبہ کسی اور کا تھا؟
کس کا دھوکا، نیوز چینل یا خیبرپختونخوا کے وزیر نیک محمد خان؟
موجودہ سیلابی صورتحال پر صوبائی وزیر ریلیف نیک محمد کے کمنٹس لینے کے لیے ایک نیوز نے شو میں شامل کیا لیکن جب بولنے لگا تو آواز کسی اور کی تھی
کیا نیک محمد بات نہیں کرسکتے تو اسلیے اپنا موبائل فراز مغل کو دیدیا اور یہ… pic.twitter.com/l3qGrGnDsp
— Kamran Ali (@akamran111) August 17, 2025
سلیم زیب آفریدی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عجیب المیہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے ریلیف منسٹر کو عوام نہیں، کیمرے عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تصویر منسٹر کی ہے جبکہ آواز فراز مغل کی ہے یہی اس حکومت کی حقیقت ہے۔
عجیب المیہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے ریلیف منسٹر کو عوام نہیں، کیمرے عزیز ہیں.
سیلاب میں ڈوبتے لوگوں کی بجائے وہ اپنے رشتہ داروں کو فون کر کے انٹرویو دکھاتے ہیں.
ٹی وی پر تصویر منسٹر کی اور آواز صحافی فراز مغل کی،مگر کریڈٹ وزیر کے کھاتے میں.
یہی ہے اس حکومت کی حقیقت: جھوٹ، نااہلی اور… pic.twitter.com/jZTifuo1Ss— Saleem zeb Afridi (@SaleemzebAf) August 17, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیر کی جگہ صحافی کو بٹھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عملی ریلیف نہیں، صرف باتوں سے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔
پختونخوا حکومت کی عوام دوستی کا یہ عالم ہے کہ ٹی وی پر ریلیف منسٹر کی نام و تصویر چل رہی ہے مگر بات کرنے کےلئے وزیراعلیٰ کے ترجمان، سابق صحافی فراز مغل کو بٹھایا گیا۔
وزیر کی جگہ صحافی کو بٹھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عملی ریلیف نہیں، صرف باتوں سے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/5N2JWf1FGs
— WaheedUllah Qarar (@wuqarar) August 16, 2025