بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین تخفیف اسلحہ پر مشاورت مکمل، اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے درمیان اسلحہ کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ پر جاری 10واں دو طرفہ مشاورتی اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں دونوں فریقین نے جنوبی ایشیا کی صورتحال، خصوصاً خطے کو درپیش سلامتی اور تذویراتی استحکام کے چیلنجز پر غور کیا۔

اجلاس کی صدارت پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ کے ڈویژن برائے اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اورعالمی سلامتی کے ایڈیشنل سیکریٹری سفیرطاہراندرابی نے کی، جبکہ چین کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے اسلحہ کنٹرول سن ژیابو نے اپنے وفد کی قیادت کی۔

عالمی اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اجلاس میں تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق وسیع موضوعات زیر بحث آئے، جن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ اور اہم عالمی معاہدات جیسے بائیولوجیکل و ٹاکسن ویپنز کنونشن اورکیمیکل ویپنزکنونشن شامل تھے۔

اجلاس میں اس کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اورمصنوعی ذہانت کے سیکیورٹی مضمرات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور مذاکرات میں ایٹمی ٹیکنالوجی اور خلا کے پُرامن استعمال میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کی جنوبی ایشیا کے معاملات پر اہم مشاورت

اپنے دورہ بیجنگ کے دوران سفیر طاہر اندرابی نے چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک انٹرایکٹو گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں سابق سفارتکاروں، ماہرین، اساتذہ اور تھنک ٹینک اراکین نے شرکت کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان یہ مکالمہ دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے، جو سلامتی، استحکام، اسلحہ کنٹرول اور تخفیف اسلحہ جیسے حساس معاملات پر بامعنی مشاورت کے لیے کلیدی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اس ضمن میں اگلا اجلاس 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟