آکلینڈ میں پاکستان کے یومِ آزادی کی شاندار تقریب، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی شرکت

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے آکلینڈ میں پاکستان کے یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان و نیوزی لینڈ کے دیرینہ، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی کا مزا کیسے دوبالا کیا؟

تقریب میں تقریباً ایک ہزار کیوی پاکستانی شریک ہوئے، تقریب میں نیوزی لینڈ کے حکومتی وزیر مارک مچل، قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیراعظم کرس ہپکنز، پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور متعدد اراکینِ پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دیرینہ، خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیوی پاکستانی کمیونٹی نیوزی لینڈ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جسے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔

قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیراعظم کرس ہپکنز نے بھی اپنے خطاب میں کیوی پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

تقریب کے آغاز میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے پرچم کشائی کی اور وزیراعظم سمیت دیگر معزز مہمانوں کو پاکستان میں تیار کی گئی شالیں پیش کیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کے صدر ڈاکٹر آصف خان نے ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا

تقریب میں قومی اور ملی نغمے، شعری نشست، ثقافتی مظاہرے اور ویڈیو پریزنٹیشنز بھی شامل تھیں جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن کی نئی انٹرایکٹو ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی شرکت کو پاکستان کے لیے ایک خصوصی خیرسگالی اقدام قرار دیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ نے پاکستان ہائی کمیشن، نیوزی لینڈ کی وزارت برائے نسلی برادریاں اور آکلینڈ کی متعدد پاکستانی کاروباری شخصیات کے تعاون سے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت