نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج لندن میں برطانیہ کی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ اور ہمہ گیر تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل پر زور دیا۔
انہوں نے عوامی روابط اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے پیدا ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے برطانیہ میں مقیم برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ جامع اور مستقبل بین شراکت داری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے نائب وزیراعظم اینجلا رینر کو سہولت کے مطابق اسلام آباد کے دورے کی دعوت بھی دی۔