تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اڈیالہ جیل منتقل، علی محمد خان بھی گرفتار

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے پی ٹی آئی کی گرفتار اعلیٰ قیادت کے تینوں رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان  کو بھی سپریم کورٹ جاتے ہوئے سرینا ناکے سے پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے علی محمد خان کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار تینوں رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر قاسم سوری کے خلاف قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مبین خلجی، ڈاکٹر منیر بلوچ، خادم حسین وردک اور  باری بڑیچ سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قاسم سوری سمیت مبین خلجی، ڈاکٹر منیر بلوچ، خادم حسین وردک، باری بڑیچ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشتگردی، سرکاری اسلحہ چھینے، بغاوت، کار سرکار میں مداخلت سمیت 18 دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور دیگر کے خلاف ایف آئی ار کا عکس: تصویر وی نیوز

ایف آئی آر کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے قاسم سوری اور مبین خلجی کی ہدایات پر ائیر پورٹ روڈ پر مظاہرہ کر تے ہوئے سڑک بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو اکساتے ہوئے عسکری چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین نے براہ راست فائرنگ شروع کردی جس میں عمر عزیز نامی شخص جاں بحق ہوا اور 7 افراد زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟