وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان، بجلی بحال کرنے کی ہدایت

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کٹھن مرحلے سے گزر رہا ہے اور حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک کے مختلف حصوں میں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ریسکیو ادارے اور فلاحی تنظیمیں بالخصوص الخدمت متاثرین کی مدد کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، جبکہ وفاقی وزرا متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا بھی اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: سیلاب سے 427 مویشی بھی ہلاک، ’مویشیوں کے بغیر گزر بسر مشکل ہے‘

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور خوراک سمیت ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں آئندہ 10 روز تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ متاثرین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ کل ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے مشکل وقت میں خدمت انجام دینے والے ریسکیو ٹیموں، اداروں اور فوج کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں پیش پیش فلاحی تنظیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ