پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے مطابق، قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر جبکہ سینیٹ میں اعظم خان سواتی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی کی ٹیم چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارٹی کا توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں ہو رہا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: ’آپ دیر سے آئے اور درست نہیں آئے‘ جسٹس مندوخیل کا سلمان اکرم راجا سے مکالمہ
ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی سیاست کمیٹی کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج شام پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں ضمنی انتخابات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید برآں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پارٹی نے 5 امیدواروں کے نام طلب کیے ہیں، جن میں سے ایک کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔