اسلام آباد کی کون کون سی جامعات کے طلبا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہیں؟

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت کا مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ سینیٹ میں انسداد منشیات کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد کی کئی بڑی یونیورسٹیوں کے طلبا منشیات کی فروخت کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برس کے دوران قائداعظم یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)، اقرا یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔ مجموعی طور پر 27 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

گرفتار طلبا کی تفصیلات:

27 جولائی 2023: پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے طالب علم عمران خان، پمز اسپتال پارکنگ ایریا، اسلام آباد، برآمد شدہ چرس 1.800 کلوگرام
8 جنوری 2024: نیسٹ کے طالب علم عبداللہ رضوان اور قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم شاہزیب شکیل، D-12 اسلام آباد، برآمد شدہ چرس: 315 گرام
11 مارچ 2024: ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طالب علم حمزہ سجاد، بارانی انسٹیٹیوٹ مری روڈ راولپنڈی، برآمد شدہ چرس: 2.400 کلوگرام
28 مارچ 2024: اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کا طالب علم، ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، برآمد شدہ چرس: 2.400 کلوگرام

مزید پڑھیں: صدر پیوٹن کا شہزادہ محمد بن سلمان کو فون، سعودی عرب کی امن کوششوں پر اظہارِ تشکر

24 اکتوبر 2024: بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم فرخ مصطفی، فیوژن ہائٹس، بہارہ کہو اسلام آباد، برآمد شدہ چرس: 600 گرام
20 دسمبر 2024: عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا حسن سردار اور عبد المؤمن، جدید ٹاؤن اسلام آباد، برآمد شدہ چرس: 200 گرام
7 اگست 2025: قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم محمد جمال، سرینگر ہائی وے اسلام آباد، برآمد شدہ چرس: 1 کلوگرام

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں چرسی تکے کی گونج، وجہ کیا بنی؟

گرفتار شدہ طلبا کو عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے واقعات معاشرے اور طلبا کی تربیت کے لیے خطرے کا سبب بن رہے ہیں۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp