مصری اسٹرائیکر محمد صلاح نے تیسری بار ’پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ جیت لیا

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیورپول کے مصری اسٹرائیکر محمد صلاح کو پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن (PFA) کے سالانہ ایوارڈ میں سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا، اور وہ اس ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کامیابی 3 مرتبہ حاصل کی۔

صلاح نے 2017 میں لیورپول جوائن کیا اور گزشتہ سیزن میں پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکورر کے طور پر 29 گولز کے ساتھ 18 اسسٹ دیے، جس میں ان کی کارکردگی نے لیورپول کو لیگ ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا، جو رنر اپ آرسنل سے 10 پوائنٹس آگے رہا۔

مزید پڑھیں: ’فلسطینی پیلے‘ امید زندہ ہے

33 سالہ صلاح نے اس سے قبل پریمیئر لیگ پلیئر آف دی سیزن، گولڈن بوٹ اور پلے میکر ایوارڈ بھی جیتے، اور وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی سیزن میں یہ تینوں ایوارڈز اپنے نام کیے۔

صلاح نے PFA ایوارڈ پہلی بار 2018 میں جیتا، دوبارہ 2022 میں اور اس سال 6 کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ میں شامل ہونے کے بعد دوبارہ کامیابی حاصل کی۔ شارٹ لسٹ میں ان کے ساتھی لیورپول کھلاڑی الیکسِس میک آلِسٹر کے ساتھ نیوکاسل کے الیگزینڈر ایساک، مانچسٹر یونائیٹڈ کے برونو فرنانڈز، آرسنل کے ڈیکلان رائس اور چیلسی کے کول پالمر بھی شامل تھے۔

محمد صلاح نے اپریل میں لیورپول کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ تجدید کیا، جس سے سعودی پرو لیگ کے ممکنہ منتقلی کے قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp